Fatwa Online

علم التزکیہ والاحسان یا علم الباطن کی حدیث نبوی کی روشنی توضیح کیا ہے؟

سوال نمبر:108

علم التزکیہ و لاحسان یا علم الباطن کی توضیح حدیث نبوی کی روشنی میں کیجئے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 20 جنوری 2011ء

موضوع:تصوف

جواب:

علم التزکیہ و لاحسان جسے ’’فقہ باطن یا علم الباطن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ احادیث مبارکہ سے بھی ثابت ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن مجید سات حروف پر نازل ہوا ہے اس میں ہر ایک کے لئے ایک ظاہر ہے اور ایک باطن اور اس میں سے ہر ایک کے لئے ایک حد ہے جس پر بعض لوگوں ہی کو مطلع کیا جاتا ہے۔

خطيب تبريزی، مشکوٰة، 1 : 113، رقم : 238

سعید مقبری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دو ظرف علم کے محفوظ رکھے ہیں ان میں سے ایک کو تو میں نے تم میں پھیلا دیا دوسرے کو اگر پھیلاؤں تو میرا حلق کاٹ دیا جائے۔

بخاری، الصحيح : 48، رقم : 120، کتاب العلم، باب حفظ العلم.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 06:46:21 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/108/