کیا دانتوں سے خون آنے کی صورت میں وضو ہوجاتا ہے؟
سوال نمبر:1065
میرے دانتوں سے کلی کرنے کے وقت خون آتا ہے۔ وضو کی تکمیل پر ایسا ہوتا ہے۔ میرے وضو کا کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
سوال پوچھنے والے کا نام: مسرور احمد
- مقام: کویت
- تاریخ اشاعت: 21 جون 2011ء
موضوع:وضوء
جواب:
دانتوں سے خون آتے وقت وضو نہ کرے جب تک خون بند نہ ہو۔ اس لیے کہ بدن سے خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے البتہ اگر دانت سے اتنا خوان نکلے کہ تھوک پر غالب نہ ہو تو پھر وضو جائز ہے، اگر خون تھوک پر غالب ہو یعنی تھوک کا رنگ سرخ ہو تو پڑھ وضو نہیں ہوتا۔ لہذا انتظار کرنا چاہیے جب خون بند ہو جائے تو وضو کرنا چاہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 21 November, 2024 11:59:37 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1065/