کیا منت کے تمام پہلوؤں کو پورا کرنا لازمی ہے؟
سوال نمبر:1022
میری والدہ نے منت مانگی تھی کہ اگر یہ کام ہوا تو ایک دیگ داتا دربار پہ چڑھاؤں گی۔ وہ کام پورا ہو گیا ہے تو کیا یہ لازمی ہے کہ وہ منت اب دربار پہ چڑھائی جائے یا گھر میں محفل میں بھی چڑھا سکتے ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: وقار سلیم پاشا
- مقام: پاکستان
- تاریخ اشاعت: 02 جون 2011ء
موضوع:نذر یا منت
جواب:
بہتر تو یہی ہے کہ دربار پر ہی جاکر جو منت مانی تھی پوری کی جائے۔ ہاں اگر کوئی مجبوری ہے تو پھر گھر میں بھی صدقہ و خیرات کیا جاسکتا ہے، جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 24 November, 2024 07:18:48 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1022/