Fatwa Online

میرے خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

سوال نمبر:1018

میری بہن نے خواب دیکھا ہے کہ ان کے گھر کے لان میں‌ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہیں، آپ نقاب میں ہیں۔ انہوں نے بہن کے 8 سال کے بیٹے کی پیٹھ پر تلوار سے نشان یعنی چیک لگایا۔ اس خواب کی تعبیر پوچھنی ہے انکا بیٹا حفظ کر رہا ہے، اس کا نام حمزہ ہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: رضوانہ ناز

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2011ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:
آپ کو مبارک ہو کہ آپ کو خواب میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت نصیب ہوئی ہے۔ بچے کا نام حمزہ بھی اچھا ہے اور وہ حفظ بھی کر رہا ہے۔ آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے خواب میں نشان لگا کر مزید برکت میں اضافہ فرما دیا ہے۔ اس کے لیے آپ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 05:21:07 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1018/