حج تمتع کے دوران سعی نہ کر نے والے کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:1016
اگرکوئی شخص حج تمتع کر رہا تھا اور طواف زیارت کے بعد سعی نہ کر سکا تو اس کے لیے کیا حکم ہے۔ اگر وہ حج کے ایام کے بعد حج کی نیت سے سعی کر لے تو کیا حکم ہوگا۔ جزاک اللہ خیرا
سوال پوچھنے والے کا نام: محسن ندیم
- مقام: سعودی عربیہ
- تاریخ اشاعت: 27 مئی 2011ء
موضوع:سعی
جواب:
فتاوی عالمگیریہ میں لکھا ہے :
و من ترک السعی بين الصفا والمروة فعليه دم و حجه تام.
جس نے سعی نہیں کی اس پر دم واجب ہے اور اس کا حج مکمل ہو
گیا۔
ولو سعیٰ ما حل و جامع و کذا بعد الاشهر.
اگر اس نے حلال ہونے کے بعد سعی کی یا کئی مہینوں کے بعد
کی تب بھی درست ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 23 November, 2024 04:38:05 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1016/