Fatwa Online

اگر کوئی نماز میں سورت ملانا بھول جائے تو اس نماز کا کیا حکم ہو گا؟

سوال نمبر:1006

اگر کوئی نماز میں سورت ملانا بھول جائے تو اس نماز کا کیا حکم ہو گا۔ جزاک اللہ خیرا۔مع سلام

سوال پوچھنے والے کا نام: محسن ندیم

  • مقام: الریاض، سعودیہ عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 24 مئی 2011ء

موضوع:نماز میں قرات  |  نماز  |  عبادات

جواب:
نماز میں قراءت کرنا مطلقا فرض ہے چاہے فاتحہ پڑھے یا کوئی سورت، فرض ادا ہوجائے گا۔ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا یہ واجب ہے اور واجب چھوٹنے سے سجدہ سہو لازم آتا ہے، اس کے ادا کرنے سے نماز مکمل ہوجاتی ہے۔

آپ جب سورت ملانا بھول جائیں تو آخر قعدہ میں سجدہ سہوہ کرلیا کریں، نماز مکمل ہوجائےگی۔

سجدہ سہوہ کا طریقہ یہ ہے کہ آخری قعدہ میں التحیات کے بعد دائیں طرف سلام پھیریں اور پھر دو سجدے کر کے دوبارہ التحیات سے آخری دعا تک پڑھ کر سلام پھریں اس طرح سے آپ کی نماز مکمل ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 04 December, 2024 01:28:46 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1006/