Fatwa Online

سعودی عرب میں جمعہ کی سنتیں کب ادا کی جائیں؟

سوال نمبر:1005

تقریبا تمام سعودی عربیہ میں (وقت تبدیل ہوتا ہے فرق اتنا ہی ہے حرمین کے علاوہ) جمعہ کی پہلی اذان 10سے10:30 تک ہو جاتی ہے۔ زوال کا وقت تقریبا 11:50 سے 12 بجے تک ہے۔ امام صاحب 11:40 سے 11:50 تک آکر خطبہ شروع کر دیتے ہیں۔اس صورت میں سنتیں کس وقت اداکریں۔ <ol> <li>ذوال سے پہلے</li> <li>خطبہ کے درمیان</li> <li>جمعہ کے بعد</li> </ol> <p>جزاک اللہ خیرا مع سلام</p>

سوال پوچھنے والے کا نام: محسن ندیم

  • مقام: الریاض، سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 24 مئی 2011ء

موضوع:نماز جمعہ

جواب:
زوال سے پہلے سنتیں ادا کرنا صحیح نہیں ہے اس لیے آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ فرائض جمعہ کے بعد سنتیں ادا کریں۔ سنتیں ادا کرنے کی ترتیب میں‌ جس طرح آپ کے لیے آسانی ہو کر لیں۔ چاہے پہلے فرائض سے پہلے والی سنتیں ادا کر لیں یا پھر بعد والی، دونوں طرح جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 18 April, 2024 04:39:32 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1005/