زیر ناف غیر ضروری بال کیسے ختم کئے جائیں؟


سوال نمبر:704
اسلام میں ٹانگوں کے درمیان غیر ضروری بالوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ مہربانی فرما کر وضاحت فرما دیں۔

  • سائل: عمرمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 مارچ 2011ء

زمرہ: جسمانی صفائی

جواب:

کسی بھی طریقہ سے غیرضروری بال کاٹنا جائز ہے۔ بلیڈ، کریم یا جو بھی طریقہ ہو جائز ہے۔ شریعت میں اس کے لیے کوئی خاص طریقہ یا کسی خاص چیز کا تعین نہیں کیا گیا۔ بغل کے بال اور زیر ناف بال ہر ہفتے کاٹنا چاہیئے لیکن یہ بات ذہن نشین ہو کہ چالیس دن سے زیادہ ہو جائے تو گناہ ہے۔ یہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ہے۔

(عالمگیری، 5: 358)

نوٹ: ہر ہفتے میں صفائی کرنا، 15 دن بعد کرنا، آخری حد 40 دن۔ اسکے بعد عذر نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔