مکروہاتِ اعتکاف کون سے ہیں؟


سوال نمبر:657
مکروہاتِ اعتکاف کون سے ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات

جواب:

:  مکروہاتِ اعتکاف درج ذیل ہیں :

1۔ بالکل خاموشی اختیار کرنا کہ ذکر و نعت اور دعوت و تبلیغ کی بجائے خاموش رہنے کو عبادت سمجھا تو یہ مکروہ تحریمی ہے۔ اگر بری باتوں سے خاموش رہا تو وہ اعلی درجے کی چیز ہے۔

2۔ مال و اسباب مسجد میں لاکر بغرضِ تجارت بیچنا یا خریدنا۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں :  صفحہ نمبر 146۔ 148۔)

3۔ لڑائی جھگڑا یا بیہودہ باتیں کرنا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔