نماز عصر تنہاء ادا کرنے کے بعد دوبارہ باجماعت ادا کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:5354
عصر کی فرض نماز اکیلے ادا کرنے کے بعد دوبارہ یہی نماز باجماعت ادا کرنا کیسا ہے؟

  • سائل: محمد خالد قریشیمقام: گوجرخان
  • تاریخ اشاعت: 10 اپریل 2019ء

زمرہ: نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

فرائض کی ادائیگی خواہ تنہاء ہی کی جائے‘ اس سے فریضہ ادا ہو جاتا ہے، پھر اسی نماز کو باجماعت دوبارہ ادا کرنا نفل شمار ہوگا۔ اس لیے فجر، عصر اور مغرب میں ایسا کرنا درست نہیں کیوں کہ عصر و فجر کی فرض نماز کے بعد کوئی نفل نماز نہیں ہے اور تین رکعت کی نفل نہیں ہوتی۔ فجر، عصر اور مغرب کے علاوہ کسی نماز میں ایسا کیا جاسکتا ہے، لیکن بعد والی نماز نفل ہی شمار ہوگی،

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔