نمازِ اشراق کا وقت کیا ہے اور اس کی کتنی رکعات ہیں؟


سوال نمبر:518
نمازِ اشراق کا وقت کیا ہے اور اس کی کتنی رکعات ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نماز اشراق  |  زکوۃ  |  عبادات

جواب:

نمازِ اشراق کا وقت طلوعِ آفتاب سے 20 منٹ بعد شروع ہوتا ہے۔ اسے نمازِ فجر اور صبح کے وظائف پڑھ کر اٹھنے سے پہلے اسی مقام پر ادا کرنا چاہیے۔ نماز اشراقِ کی رکعات کم از کم دو (2) اور زیادہ سے زیادہ چھ (6) ہیں۔

حدیث مبارکہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ

’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص صبح کی نماز باجماعت پڑھ کر طلوع آفتاب تک بیٹھا اللہ کا ذکر کرتا رہا پھر دو رکعت نماز (اشراق) ادا کی اس کے لئے کامل (و مقبول) حج و عمرہ کا ثواب ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لفظ تامۃ ’’کامل‘‘ تین مرتبہ فرمایا۔

ترمذی، السنن، کتاب الجمع عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم ، باب ذکر من يستحب من الجلوس فی المسجد بعد صلاة الصبح حتی تطلع الشمس، 2 : 421، رقم : 586

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔