جادو سے حفاظت کا کیا وظیفہ ہے؟


سوال نمبر:5001
السلام علیکم! آج ہمارے گھر کے باہر کچھ ٹوٹے ہوئے انڈے، خون کے داغ اور ایک کپڑا پڑا تھا۔ والدہ پریشان ہیں‌ کہ ہم پر کوئی جادو کر گیا ہے۔ ہمیں‌ کیا کرنا چاہیے۔ اگر ان چیزوں پر پاؤں آ جائے تو کوئی اثرات ہوتے ہیں؟ جادو سے حفاظت کا کوئی وظیفہ بتا دیں۔ شکریہ

  • سائل: فرقان مشتاقمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 05 ستمبر 2018ء

زمرہ: جادو اور علم نجوم

جواب:

آپ بلاوجہ تواہم کا شکار نہ ہوں۔ ہو سکتا ہے کوئی انڈے لیکر جا رہا ہو اور اس کے گرنے یا ایکسیڈنٹ کی وجہ سے انڈے ٹوٹ گئے ہوں اور اس کا خون بھی نکلا ہو جو آپ کو بعد میں نظر آیا۔ آپ اس جگہ کی اچھی طرح صفائی کر لیں، انڈوں پر یا خون والی جگہ پر پاؤں رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

جادو بھی حقیقت ہے اور آج کل ہمارے معاشرے کا بڑا حصہ اس قبیح عمل کی زد میں ہے۔ جادو کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے سوال نمبر 1739 میں دیا گیا وظیفہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری