نماز کے کتنے فرائض ہیں؟
سوال نمبر 454:
نماز کے کتنے فرائض ہیں؟
جواب:
نماز کے درج ذیل چھ فرائض ہیں :
- تکبیر تحریمہ کہنا۔
- قیام کرنا یعنی کھڑا ہونا۔
- قرات یعنی قرآن حکیم پڑھنا۔
- رکوع کرنا۔
- سجدہ کرنا۔
- قعدہ اخیرہ یعنی پوری نماز پڑھ کر آخر میں التحیات پڑھنے کی مقدار میں بیٹھنا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔







