جتنی مرتبہ آیت سجدہ پڑھی جائے کیا اتنی ہی مرتبہ سجدہ تلاوت کرنا ضروری ہے؟
سوال نمبر 432:
جتنی مرتبہ آیت سجدہ پڑھی جائے کیا اتنی ہی مرتبہ سجدہ تلاوت کرنا ضروری ہے؟
جواب:
ایک مجلس میں سجدہ کی ایک آیت کو بار بار پڑھا یا سنا جائے تو ایک ہی سجدہ واجب ہو گا۔ اگر ایک مجلس میں کئی آدمی آیتِ سجدہ تلاوت کریں تو ہر ایک کی تلاوت پر سجدہ واجب ہوگا۔
نووی، شرح صحيح مسلم، 2 : 154
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔