جواب:
اگر آپ پاؤں گھٹنوں یا ٹخنوں وغیرہ میں تکلیف کی وجہ سے کھڑے ہونے اور بیٹھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر نماز ادا کرسکتے ہیں۔ دین اسلام میں نہ تنگی ہے نہ تکلیف، اس کی بنیاد یُسر (آسانی) پر رکھی گئی ہے، یہ سہولتیں اور رعایتیں شارع علیہ السلام کی طرف سے ہیں۔ کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کے تفصیلی مسئلے کے مطالعے کے لیے ملاحظہ کیجیے:
کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔