کیا عصر اور مغرب کے درمیانی وقت میں کھانے پینے کی ممانعت ہے؟


سوال نمبر:3411
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! نمازِ عصر اور مغرب کے درمیان کوئی چیز کھانا یا پینا کیساہے؟ کیا کتاب و سنت میں عصر و مغرب کے درمیان کھانے پینے کی ممانعت آئی ہےِ؟ تشفی بخش جواب عطا فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔

  • سائل: سید محمد ظفر امام قادریمقام: الموڑہ، ائرنچل، بھارت
  • تاریخ اشاعت: 19 دسمبر 2014ء

زمرہ: متفرق مسائل  |  معاملات

جواب:

عصر اور مغرب کے درمیان کھانا کھانے سے نہ تو شریعت نے کہیں منع کیا ہے، اور نہ ہی کوئی صاحبِ عقل اس طرح کی بات کر سکتا ہے۔ یہ جاہلانہ باتیں ہیں جو معاشرے میں مشہور ہو گئی ہیں، ان کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہوتی۔ عصر اور مغرب کے درمیان کھانا پینا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی