قرآن مجید غلطی سے گر جانے پر کیا کفارہ ہے؟


سوال نمبر:2925
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ قرآن مجید غلطی سے گرنے کا مالی کفارہ (جیسے ہدیہ وغیرہ دینا) تاوان کا کوئی ثبوت احادیث یا فقہ میں‌ ہے یا نہیں‌؟

  • سائل: حافظ اسحاقمقام: کوئٹہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2014ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید

جواب:

قرآن مجید اگر غلطی سے گر جائے تو کوئی کفارہ نہیں ہے۔ بس اللہ تعالی سے معافی مانگیں۔ اگر کوئی چاہے تو حسب توفیق صدقہ کر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی