قربانی میں‌ حصوں کی مصلحت کیا ہے؟


سوال نمبر:2904
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ چھوٹے جانور میں ایک قربانی اور بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں ان کی مصلحت کیا ہے؟

  • سائل: زبیر محمدمقام: نا معلوم
  • تاریخ اشاعت: 12 نومبر 2013ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل  |  عبادات

جواب:

ایک بڑا جانور تقریبا سات چھوٹے جانوروں کے برابر ہوتا ہے۔ اس لیے بڑے جانور کی سات قربانیاں ہوتی ہیں۔ مصلحت یہی ہے کہ اگر بڑے اور چھوٹے جانور میں ایک ایک ہی قربانی ہوتی تو آج بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہونا تھا، اس مہنگائی کے دور میں بڑا جانور کسی ایک کے لیے لگانا بہت مشکل تھا۔ بہت کم لوگ ہیں جو بڑا جانور اکیلے لگاتے ہیں۔ چھوٹے جانور بھی آج کل بڑی مشکل سے لگائے جاتے ہیں، بڑا ایک تو مشکل ہونا تھا۔ بہر حال اللہ اور اس کا رسول قیامت تک لوگوں کی صورت حال کو جانتے ہیں اس لیے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی