غیبت کرنے والے کی کیسے رہنمائی کی جائے؟


سوال نمبر:2840
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے ایک صاحب منہ پر کبھی کسی کی مخالفت نہیں کرتا مگر پشت پیچھے خامیاں بیان کرتا ہے اور جب سامنے بات ہوتی ہے تو کہتا ہے کہ مجھے معاف کر دیں مجھ سے غلطی ہوئی اور بار بار معافی مانگنا اس کی عادت سی بن گئی ہے۔ کیا میں اس بندے کے ساتھ دفتر میں کام جاری رکھ سکتا ہوں؟ ان سے کئی مرتبہ کہا ہے کہ جو بھی بات ہوتی ہے ڈائریکٹ منہ پر کہا کرے مگر وہ ایسا نہیں کرتا۔۔۔ میں کیا کروں؟

  • سائل: سید جمال حسین شاہ گیلانیمقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: رذائلِ اخلاق

جواب:

آپ دفتر میں اس کے ساتھ کام جاری رکھیں لیکن ساتھ ساتھ اسے تعلیم دیتے رہیں۔ خدا کا خوف دلاتے رہیں۔ آہستہ آہستہ تربیت کرنے سے اللہ تعالی اسے ہدایت عطا فرمائے گا اگر آپ نے اس سے نفرت کی تو وہ درست نہیں ہو گا۔ اس لیے گناہ سے نفرت کریں گناہگار سے نہیں۔

پشت پیچھے خامیاں بیان کرنا غیبت ہے۔ اس کے بارے میں بہت سخت وعید سنائی گئی ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
اسلام میں غیبت کے بارے میں کیا وعید آئی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی