خانہ کعبہ کی چار دیواری کے اندر کس سمت میں نماز پڑھنی چاہیے؟


سوال نمبر:2719
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ کی چار دیواری کے اندر کس سمت میں نماز پڑھنی چاہیے؟

  • سائل: شفاعت احمدمقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 22 اگست 2013ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:

خانہ کعبہ کی چار دیواری کے اندر چاروں طرف رخ کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں، لیکن جب جماعت کے ساتھ پڑھیں گے تو امام کے پیچھے ہونا ضروری ہے۔ یعنی جس طرف امام رخ کرے گا مقتدی بھی اسی طرف رخ کریں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی