کون سے لوگ صدقہ کی رقم کے حقدار ہوتے ہیں؟


سوال نمبر:2411
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نوکری پیشہ آدمی ہوں، تنخواہ اکثر لیٹ ہی ملتی ہے، بمشکل اپنے گھر کا خرچ اٹھا پاتا ہوں، مقروض بھی ہوں۔ ایسے حالات میں میرے ایک دوست نے کچھ پیسے صدقے کی نیت سے کسی کو دینے کے لیے مجھے دیئے۔ کیا میں اس دوست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے اسے بتائے بغیر وہ رقم استعمال کر سکتا ہوں؟

  • سائل: رضوان احمدمقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

زمرہ: صدقات  |  صدقہ فطر

جواب:

اگر اس دوست نے آپ کو صرف یہ کہا ہے کہ یہ کسی غریب کو دے دینا پھر تو آپ استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ آپ بھی غریب اور حقدار ہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اس نے آپ کو کہا ہو کہ فلاں بندے کو دینے ہیں آپ دے دینا، پھر آپ خود استعمال نہیں کر سکتے، اسی بندے کو دیں گے جس کے لیے اس نے تعین کر دیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی