کیا سود کے عوض گھر خریدنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1804
السلام علیکم کیا قرض پر گھر لیا جا سکتا ہے جس کے عوض سود بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایسی صورت میں گھر لینا جائز ہے۔ براہ مہربانی اس کا جواب دیں۔

  • سائل: حسیبمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2012ء

زمرہ: سود  |  قرض

جواب:

اگر بینک سے قرض لے کر مکان خریدا اور قرض بمع سود واپس کیا تو یہ جائز نہ ہوگا۔ اس کے برعکس اگر بینک نے کہیں سے مکان خرید کر آپ کو اصل قیمت سے زیادہ پر فروخت کیا اور رقم اقساط میں وصول کی تو یہ صورت جائز ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری