کیا کوئی مسلمان شرک کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:1610
کیا کوئی مسلمان شرک کر سکتا ہے؟

  • سائل: محمدگلریزمقام: لاہور، پا کستان
  • تاریخ اشاعت: 10 اپریل 2012ء

زمرہ: شرک  |  مرتد اور باغی کے احکام

جواب:

جو شرک کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا، اور جو مسلمان ہے وہ شرک نہیں کر سکتا

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک روز باہر نکلے اور شہدائے احد پر اس طرح نماز پڑھی جیسے میت کی نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا کہ میں پہلے جا کر تمہارے کام درست کرنے والا ہوں اور تمہارے اوپر گواہ ہوں اور میں اپنے حوض کوثر کو اب بھی دیکھ رہا ہوں، مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں مرحمت کی گئی ہیں۔ خدا کی قسم مجھے یہ مطلقا ڈر نہیں کہ میرے بعد تم شرک کرنے لگ جاؤ گے بلکہ ڈر تو اس بات کا ہے کہ تم کہیں دنیا میں نہ پھنس جاؤ۔

صحيح بخاری، جلد : 2، کتاب المغازی، باب : 495، صفحه : 572، حديث : 1254

تو درج بالا حدیث سے پتا چلا کہ مسلمان کبھی شرک نہیں کر سکتا اور جو شرک کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری