خواب میں مرغی اور اس کے بچے کا دیکھنا کیسا ہے؟
موضوع: خواب اور بشارات
سوال پوچھنے والے کا نام: تبسم ناز مقام: اسلام آباد
سوال نمبر 1443:
السلام علیکم میں اپنے خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔ میں نے آج منگل کو فجر کی نماز سے پہلے دیکھا کہ ایک مرغی اور اس کے چار پانچ چوزے ہیں۔ مرغی کا رنگ مجھے یاد نہیں چوزے نا زیادہ چھوٹے ہیں اور نا زیادہ بڑے۔ دو چوزے میں نے ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھے اور ایسا محسوس ہوا کہ وہ چوزے مر چکے ہیں اور مرغی مجھے مارنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن جب میں چوزوں کو نیچے رکھتی ہوں تو وہ دوبارہ سانس لینے لگتے ہیں۔ ایسا ہی خواب دو دن پہلے بھی دیکھا تھا۔ جس میں مرغی کا رنگ سفید تھا اور اس میں چوزے نے مجھے مارنے کی کوشش کی تھی۔
جواب:
آپ کو چاہیے کہ صدقہ خیرات کریں۔ آپ کے ارد گرد کچھ ایسے رشتہ دار ہیں جن کو آپ مناسب فاصلے پر رکھیں، تاکہ آپ کو تکلیف نہ پہنچے، آپ کے زیر سایہ عزیز و اقارب رہتے ہیں، ان کو زیادہ قریب نہ کریں۔ تاکہ آپ کو ان سے کسی قسم کی کوئی پریشانی یا تکلیف نہ پہنچے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری
تاریخ اشاعت: 2012-02-15







