تعزیہ داری کی شرعی حیثیت کیا ہے؟


سوال نمبر:1283
السلام علیکم تعزیہ داری کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، کیونکہ بعض مولوی اس سے منع کرتے ہیں۔

  • سائل: محمد عبید اشرفیمقام: سمبھال یو پی انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 12 دسمبر 2011ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

شہادتِ حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے رفقاء کی شہادت یعنی شہداء کربلا کی شہادت پر اظہار افسوس کرنا، غمزدہ ہونا، پریشان ہونا جائز ہے، اس میں کوئی ایسی بات نہیں جو خلافِ شریعت ہو۔ البتہ شہداء کربلا کی شہادت پر ماتم کرنا جس طرح اہل تشیع کرتے ہیں اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، اور حضور علیہ السلام نے مار پیٹ، ماتم، بال ناچنے اور اپنے آپ کو ایذاء دینے سے منع فرمایا ہے۔

لہذا اظہار افسوس کرنا، غمزدہ ہونا، پریشان ہونا جائز مگر ماتم کرنا حرام ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی