ناپاک کپڑوں کو پاک کیسے کیا جائے؟


سوال نمبر:1169
السلام علیکم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ کیا پیشاب کے قطرے آنے سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ اور اگر ہو جاتے ہیں تو ان کو پاک کیسے کیا جائے؟ والسلام

  • سائل: عبدالرشیدمقام: سعودیہ عریبہ
  • تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2011ء

زمرہ: متفرق مسائل  |  نجاستیں  |  طہارت

جواب:

کپڑوں کو جب کوئی بھی نجاست لگ جاتی ہے تو اسے پاک کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ پاک پانی سے تین مرتبہ اچھی طرح دھوئے یعنی پہلے پانی ڈال کر خوب مَلے، پھر تین مرتبہ پانی ڈال کر ہر بار نچوڑے تو کپڑا پاک ہو جائے گا، اگر کوئی ایسی چیز ہے جو قابل نچوڑ نہیں ہے، مثلاً چٹائی وغیرہ تو تین مرتبہ پانی اوپر بہائے اور خوب کوشش کریں کہ نجاست دور ہو جائے اگر کوشش کے باوجود بھی نجاست کا رنگ یا کوئی داغ وغیرہ رہ جائے تو کوئی بات نہیں چیز پاک ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان