Fatwa Online

زکوۃ کن لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟

سوال نمبر:923

کیا کم آمدنی والی بہن کے بچوں کی سکول فیس کے لیے زکوۃ دی جا سکتی ھے؟ </p><p> کیا زمین پر زکوۃ لاگو ہے؟ جائیداد کی زکوۃ پر تفصیلی جواب دیجئے۔ جزاک اللہ۔

سوال پوچھنے والے کا نام: سلمان ازمی

  • مقام: ابو ذہبی
  • تاریخ اشاعت: 26 اپریل 2011ء

موضوع:زکوۃ  |  عبادات

جواب:
اپنے غریب بہن بھائیوں کو زکوۃ دینا باعث ثواب ہے۔ زکوۃ صرف اپنے والدین اور اولاد کو دینا جائز نہیں ہے باقی جتنے قریبی رشتہ دار ہیں سب کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔

(کتب فقه)

زمین اگر کاشتکاری اور گھریلو استعمال کے لیے خریدی ہے اور تجارت کی نیت نہیں ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ فصل پر عشر (زکوۃ) واجب ہے۔

پلاٹ اور تجارت کی نیت سے خریدی گئی زمین پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ واجب ہو جاتی ہے۔ اگر زمین یا گھر کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدا ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ منافع اگر بقدر نصاب ہو جائے تو زکوۃ واجب ہوجاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 20 April, 2024 02:01:08 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/923/