Fatwa Online

کیا سیونگ اکاؤنٹ اور سیونگ سرٹیفیکیٹ پر ملنے والا منافع سود ہے؟

سوال نمبر:880

کیا سیونگ اکاؤنٹ اور سیونگ سرٹیفیکیٹ پر ملنے والا منافع سود ہے؟ اگر ہے تو کیسے کیونکہ سود تو کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کا نام ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسین علی شاہ

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 اپریل 2011ء

موضوع:نفع و نقصان شراکتی کھاتہ  |  سود

جواب:
اگر بنک مخصوص منافع دے اور نفع میں ہر ماہ کوئی کمی بیشی نہ ہو تو جائز نہیں ہے۔ اگر منافع میں کمی بیشی ہوتی ہے جیسا کہ پی ایل ایس اکاؤنٹ میں ہے تو جائز ہے۔ ہمارے نزدیک پی ایل ایس اکاؤنٹ جائز ہے کیونکہ اس صورت میں بنک سود کا معاہدہ نہیں کرتا بلکہ نفع و نقصان میں شراکت کی بنیاد پر معاہدہ ہوتا ہے جو کہ جائز ہے اور اس کی مثال شریعت میں مضاربت ہے۔ اس لیے یہ صورت جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 23 November, 2024 02:26:36 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/880/