Fatwa Online

جو شخص سیدنا ابو طالب کو مسلمان نہیں مانتا اس کو کیا کہیں گے؟

سوال نمبر:879

کیا ایسے شخص کو جو ایمان سیدنا ابو طالب کا قائل نہیں‌ بلکہ مطلقا منکر ہے اور سیدنا ابو طالب رضی اللہ عنہ کو مومن جاننے والوں کو بھی بُرا جانتا ہے، کیا ایسے شخص کو فاسق یا بدمذہب کہا جائے گا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسین علی شاہ

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 اپریل 2011ء

موضوع:عقائد

جواب:
فروعی مسائل میں کسی کو کافر کہنا درست نہیں چونکہ اس میں اختلاف موجود ہے کچھ ان کے ایمان لے آنے کے قائل ہیں اور کچھ ان کے صاحب ایمان نہ ہونے کے قائل ہیں لہذا فروعی مسئلہ کو فروعی ہی رہنے دیا جائے نہ کہ اصولی مسئلہ بنایا جائے۔ چنانچہ ان کو کافر یا مومن سمجھنے سے کوئی فاسق نہیں بنتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 01:24:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/879/