Fatwa Online

اگر کسی شخص نے عرصہ داراز سے زکوۃ نہیں ادا کی تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟

سوال نمبر:826

میری انٹی نے عرصہ 20 بیس سال سے زکوتہ نہیں ادا کی۔ اب اللہ کے حکم سے ان کے دل میں یہ بات آئی ہے اور وہ زکوتہ ادا کرنا چاہتی ہیں اور سونے کا وزن شروع سے ہی 15 تولے ہے۔ مہربانی فرما کر بتا دیں کہ وہ اس عرصہ کی زکوتہ کس طرح ادا کریں کیونکہ اب سونے کا ریٹ بھی یاد نہیں۔ مہربانی فرماکر ہمیں اس کا حل بتا دیں شکریہ۔

سوال پوچھنے والے کا نام: فاروق بشیر

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 مارچ 2011ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

ہر صاحب نصاب مسلمان پر اڑھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے اگر آپ کے پاس 20 سال پہلے 15 تولے سونا تھا تو اس حساب سے ہر سال کی زکوٰۃ ادا کریں گے جب آخر میں نصاب باقی نہیں رہے گا تو اس پر زکوۃ ادا نہیں کی جائے گی۔

مثلاً 15 تولے سونا تھا تو ہر سال 4 ماشے کے حساب سے زکوٰۃ واجب ہے جب یہ اصل ساڑھے سات تولے سونا سے کم ہوجائے تو پھر اس پر زکوٰۃ نہیں ہے لیکن ماشے کی قیمت کے لیے کسی زرگر سے رجوع کر لیں تاکہ 4 ماشے کی اصل قیمت معلوم ہوجائے اور 20 سال میں ہر سال 4 ماشے کم ہوتے جائیں گے اس حساب سے کم کرتے ہوئے جس سال ساڑھے سات تولے سے نصاب کم رہ جائے اس سے اگلے سالوں کی زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی۔ اس طرح صرف سابقہ سالوں کی زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 26 April, 2024 06:32:03 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/826/