Fatwa Online

کیا ایک طالبعلم کی حیثیت سے بیک وقت ایک سے زیادہ دینی جماعتوں کے ساتھ تعلق رکھنا جائز ہے؟

سوال نمبر:759

میرا ایک دوست ہے جو کہ تمام دینی جماعتوں کی دعوت قبول کر لیتا ہے۔ جیسے تبلیغی جماعت، دعوت اسلامی، جماعت اسلامی اور وغیرہ وغیرہ۔ میرے دوست کا کہنا ہے کہ وہ ایک طالبعلم ہے جہاں سے بھی علم حاصل ہو کرنا چاہیے۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟ اگر نہیں تو کیا ایسے دوست کے ساتھ دوستی رکھنی چاہیے۔ مہربانی فرما کر واضح کر دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: مستقیم چودھری

  • مقام: ابو ظہبی، یو ای اے
  • تاریخ اشاعت: 12 مارچ 2011ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:
ہر مسلمان کے ساتھ حسن سلوک کرنا نیکی ہے۔ مل کر بیٹھنے اور مجلس کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے بلکہ باعث ثواب ہے۔ لیکن یہ خیال ضرور رکھنا چاہیے کہ جماعتوں میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں اور بہت سے ایسی چیزیں ہیں جس میں تھوڑا بہت اختلاف پایا جاتا ہے۔ تو کوشش یہ کرنی چاہیے کہ عقیدہ اہل سنت و جماعت پر بندہ کاربند رہے اور اپنے اسلاف اور بزرگوں کی نصیحت پر عمل پیرا ہو۔ جو بھی جماعت حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عظمت، محبت اور ادب کا خیال رکھتی ہے بہتر ہے، اسی میں خیر و برکت ہے۔

الدين کله ادب.

ہمارا دین اسلام سارے کا سارا ادب ہے۔

اس لیے ادب والے لوگوں سے فیض حاصل کرنا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 24 November, 2024 09:13:25 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/759/