Fatwa Online

عید میلاد النبی کی نماز پڑھنا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟

سوال نمبر:721

عید میلاد النبی کی نماز پڑھنا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سعید

  • مقام: ابوظہبی، یو ایس اے
  • تاریخ اشاعت: 11 مارچ 2011ء

موضوع:زکوۃ  |  میلاد النبی ﷺ

جواب:
میلاد پاک منانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت باسعادت کا ذکر کیا جائے، ان کے فضائل، شمائل اور خصائل بیان کیے جائے۔ اس موقع پر غرباء اور مساکین کو کھانا کھلایا جائے، دیگر صدقات اور خیرات وغیرہ کا اہتمام کیا جائے۔ فقط اس دن نماز مشروع نہیں ہے اس لیے کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دن کے لیے کوئی نماز مقرر نہیں فرمائی اور نہ گھوڑا اونٹ وغیرہ دوڑانے کا ذکر کیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 09:15:20 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/721/