Fatwa Online

نفلی اعتکاف سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:640

نفلی اعتکاف سے کیا مراد ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

موضوع:عبادات

جواب:

:  واجب اور مسنون اعتکاف کے علاوہ جو اعتکاف کیا جائے، وہ نفلی اعتکاف کہلاتا ہے۔ نفلی اعتکاف میں نہ روزہ شرط ہے اور نہ ہی اس کے لئے کوئی خاص وقت اور معیاد مقرر ہے۔

مثلًا کوئی شخص دن یا رات میں جب بھی مسجد کے اندر داخل ہو تو وہ اعتکاف کی نیت کرلے۔ جتنی دیر مسجد میں رہے گا اعتکاف کا ثواب پائے گا۔ نیت کے لئے صرف دل میں اتنا خیال کر لینا اور منہ سے کہہ لینا کافی ہے کہ میں نے اﷲ تعالیٰ کے لئے اعتکاف کی نیت کی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 11:07:32 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/640/