Fatwa Online

کیا عشر میں زرعی جنس کی بجائے اس کی قیمت دی جاسکتی ہے؟

سوال نمبر:5989

السلام علیکم! کیا عشر جنس کی بجاۓ جنس کے پیسے بھی دے جاسکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: انورشاہ

  • مقام: بھکر
  • تاریخ اشاعت: 19 مئی 2021ء

موضوع:عشر

جواب:

عشر کی ادائیگی میں اصل حکم تو زرعی پیداوار میں سے مخصوص مقدار فی سبیل اللہ دینے کا ہی ہے، تاہم اگر عشر کے بقدر جنس کی قیمت دے دی جائے، تب بھی عشر ادا ہوجائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 06:19:50 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5989/