Fatwa Online

کیا ہاتھوں پر سینیٹائزر لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال نمبر:5876

السلام علیکم! کیا ہاتھوں پر سینیٹائزر لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز محبوب

  • مقام: ابوظہبی
  • تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2020ء

موضوع:وضوء

جواب:

ہاتھوں پر سینیٹائزر (HAND SANITIZER) لگانے کا مقصد ہاتھوں کی صفائی ہے، اس میں جراثیم کش کیمکل استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ کیمیکلز صنعتی پیمانے پر تیار کیے جاتے ہیں، ان میں نشہ نہیں ہوتا یا ہو بھی تو شراب کی تعریف اس پر صادق نہیں آتی اس لیے یہ مطلقاً نجس نہیں ہوتے۔ جن اشیاء میں ایسے کیمیکلز شامل ہوں ان کے استعمال میں حرج نہیں۔ اس لیے صفائی یا کسی بھی بیماری سے بچاؤ کے لیے سینیٹائزر کا استعمال جائز ہے۔ سینیٹائزر لگانا ایسا عمل نہیں جسے ناقضِ وضو قرار دیا جائے۔ اس لیے وضو کے بعد سینیٹائزر لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، تاہم احتیاطاً وضو کے بعد ہاتھوں پر سینیٹائزر لگانے سے اجتناب کرنا زیادہ بہتر ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 12:51:50 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5876/