Fatwa Online

کوئی ایپ (APP) بنانے یا بنوانے کا شرعی حکم کیا ہے؟

سوال نمبر:5854

السلام علیکم سر! کیا میں کسی سے ایپ بنا کر پلے سٹور پر اس کو بیچ سکتا ہوں؟ شریعت اس کے متعلق کیا رہنمائی دیتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: فیضان سلیم

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 10 اکتوبر 2020ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

کوئی بھی ایپلیکشن یا ایپ (APP) بنانے اور بیچنے کے جواز اور عدم جواز کا انحصار ایپ کے مواد، کام اور اسعمال پر ہے۔ ایپ میں استعمال ہونے والا مواد اگر ایپ بنانے والے یا بنوانے کا اپنا ہے اور سرقہ نہیں ہے، غیرشرعی یا ممنوعہ بھی نہیں ہے تو ایپ بنانا یا بنوانا جائز ہے۔ ایپ بنانے یا بنوانے کا مقصد علم یا معلومات کا فروغ، حلال و جائز تجارت یا کوئی بھی مندوب یا مباح کام ہونا چاہیے۔ اگر ایپ غیرشرعی مواد پر مشتمل ہے یا کسی ناجائز مقصد کے لیے بنائی گئی ہے تو اس کو بنانا، بیچنا اور استعمال کرنا جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 05:24:12 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5854/