Fatwa Online

کلمہ طیبہ پڑھ کر درودِ پاک پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:5653

کیا ہم کلمہ طیبہ پڑھ کر درود شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد افضل

  • مقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 14 جنوری 2020ء

موضوع:درود و سلام

جواب:

کلمہ طیبہ کے الفاظ ’لَا اِلٰـهَ اِلَّا الله مُحَمَّدُ الرَّسُوْلُ الله‘ ہیں۔ کلمہ طیبہ دو اجزاء کے ساتھ ہی منقول ہے، اس لیے درودِ پاک کو کلمہ طیبہ کا جزو سمجھ کر یا اس میں اضافے کی غرض سے نہیں پڑھا جائے گا۔ البتہ کلمہ سے جدا، علیحدہ کر کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 07 May, 2024 03:53:54 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5653/