Fatwa Online

نہج البلاغہ کی کیا حقیقت ہے؟

سوال نمبر:5603

مولا علی علیہ اسلام کی کتاب نہج البلاغہ کے بارے میں بتایا جائے کیا اس کی کوئی حقیقت ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اویس

  • مقام: حافظ آباد
  • تاریخ اشاعت: 16 اکتوبر 2019ء

موضوع:اسلامی تاریخ

جواب:

نہج البلاغہ سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی طرف منسوب اہل تشیع کی اہم کتب میں سے ایک ہے جس میں آپ کے خطبات، مکتوبات اور حکمت آمیز اقوال و نصائح جمع کیے گئے ہیں۔ اس کتاب کی تالیف چوتھی صدی ہجری میں ابوالحسن محمد بن الحسین بن موسیٰ المعروف سید شریف رضی نے کی جو اہل تشیع کے بہت بڑے عالم، شاعر، ماہرِ علم الکلام اور عربی زبان و ادب اور فصاحت و بلاغت کے مشّاق تھے۔ سید شریف رضی نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے خطبات اور خطوط منتخب کرتے ہوئے ان کی مذہبی حیثیت کی بجائے ادبی اہمیت اور فصاحت و بلاغت کو ملحوظ خاطر رکھا۔ اس کتاب کا مقام عربی ادب اور صحافت و بلاغت میں بہت بلند ہے۔ اہل تشیع کے ہاں اسے قرآن و حدیث کے بعد اعلیٰ مذہبی مقام حاصل ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 10:32:35 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5603/