Fatwa Online

نمازِ اوّابین کس وقت پڑھنی چاہیے اور اس کی کتنی رکعات ہیں؟

سوال نمبر:520

نمازِ اوّابین کس وقت پڑھنی چاہیے اور اس کی کتنی رکعات ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

موضوع:زکوۃ  |  عبادات

جواب:

نمازِ اوّابین مغرب اور عشاء کے درمیان پڑھنی چاہیے۔ یہ نماز کم از کم دو (2) طویل رکعات یا چھ (6) مختصر رکعات اور زیادہ سے زیادہ بیس (20) رکعات پر مشتمل ہے۔ ترمذی اور ابنِ ماجہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات نفل اس طرح (مسلسل) پڑھے کہ ان کے درمیان کوئی بری بات نہ کرے تو اس کے لیے یہ نوافل بارہ سال کی عبادت کے برابر شمار ہوں گے۔‘‘

ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصلوة، باب ما جاء فی فضل التطوع و ست رکعات بعد المغرب، 1 : 456، رقم : 435

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 November, 2024 10:14:52 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/520/