Fatwa Online

کیا شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات کی فلم بنانا جائز ہے؟

سوال نمبر:4102

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ کیا شادی کی فلم بناناجائز ہے؟ اس میں لڑکیاں لڑکے اکٹھے ہوتے ہیں اور فلمائے گئے مناظر پر موسیقی بھی شامل کی جاتی ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: احمد وڑائچ

  • مقام: یورپ
  • تاریخ اشاعت: 28 جنوری 2017ء

موضوع:جدید فقہی مسائل  |  موسیقی/قوالی

جواب:

شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی یادیں محفوظ کرنے کے لیے فلم بنانا جائز ہے۔ یہ دورِ حاضر کی یہ ایک سہولت ہے جس سے فائدہ اٹھانے میں کوئی قباحت نہیں۔ اگر خاندان کے افراد مہذب انداز میں ویڈیو بنوائیں، لڑکیاں باپردہ ہوں اور نامحرم خواتین و حضرات کا اختلاط نہ ہو تو فلم بنانے میں کوئی حرج نہیں۔ اس کے برعکس اگر فحش لباس زیبِ تن کیے ہوئے مرد و خواتین مخلوط تقریب میں ہوں تو ایسی تقریب کی نہ صرف فلم بنانا غیرشرعی ہے بلکہ ایسی تقریبات میں شریک ہونا بھی اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اس لیے شرعی حدود اور تہذیبی اقدار میں رہتے ہوئے تقریبات کا انعقاد کرنا اور ان کی فلم بنانا جائز ہے۔ اگر کلام فحش نہ ہو تو ان یادگاری فلموں میں موسیقی شامل کرنا بھی جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 03 December, 2024 10:54:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4102/