شرعی عذر کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
سوال نمبر:4004
اونچائی سے گرنے کی وجہ سے میری ایڑھی کی ہڈی فریکچر ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میں نماز میں بیٹھ نہیں سکتا اور پاؤں میں درد ہوتا ہے۔ کیا میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: رانا وقار حسین
- مقام: قصور
- تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2016ء
موضوع:احکامِ طہارت و صلوٰۃ برائے معذور | نماز | جدید فقہی مسائل
جواب:
اگر آپ پاؤں گھٹنوں یا ٹخنوں وغیرہ میں تکلیف کی وجہ سے کھڑے ہونے اور بیٹھنے
میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر نماز ادا کرسکتے ہیں۔ دین اسلام
میں نہ تنگی ہے نہ تکلیف، اس کی بنیاد یُسر (آسانی) پر رکھی گئی ہے، یہ سہولتیں اور
رعایتیں شارع علیہ السلام کی طرف سے ہیں۔ کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کے تفصیلی مسئلے کے مطالعے
کے لیے ملاحظہ کیجیے:
کرسی پر
بیٹھ کر نماز پڑھنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 23 November, 2024 05:50:19 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4004/