Fatwa Online

دھات سے بنی گھڑی پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3716

السلام علیکم! ایسی گھڑی جس کی چین کسی دھات کی بنی ہو، اور ایسی پرفیوم جس میں الکوحل ہو کیا ان کے ساتھ نماز ہو جاتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالرحمٰن

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 21 ستمبر 2015ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

دھاتی چین والی گھڑی پہننے کی ممانعت نہیں، اس لیے ایسی گھڑی پہن کر نماز ادا کرنا بھی جائز ہے۔ اس میں کوئی قباحت نہیں۔

دوسری بات یہ کہ الکوحل پرفیوم کو منجمد ہونے سے بچانے کے لیے اس میں ڈالا جاتا ہے۔ جب پرفیوم کو استعمال کیا جاتا ہے تو الکوحل ہوا میں اڑ کر تحلیل ہوجاتا ہے۔ کپڑوں پر اس کا اثر نہیں ہوتا۔ اس لیے پرفیوم لگے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 10:16:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3716/