کیا رخصتی سے قبل شادی شدہ افراد کے لیے مختص الاؤنس لینا جائز ہے؟
سوال نمبر:3622
السلام علیکم! ہماری کمپنی میں شادی شدہ افراد کو نکاح نامہ جمع کروانے پر ماہانہ گھرکا الاؤنس ملتا ہے۔ اگر کسی شخص کا نکاح ہوچکا ہو مگر بیوی کی رخصتی نہ ہوئی ہو کیا ایسا شخص نکاح نامہ جمع کروا کر ماہانہ گھرکا الاؤنس لے سکتا ہے؟ وضاحت فرما دیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد علی
- مقام: نامعلوم
- تاریخ اشاعت: 25 مئی 2015ء
موضوع:جدید فقہی مسائل
جواب:
ماہانہ گھرالاؤنس لینے یہ نہ لینے کا حکم کمپنی پالیسی دیکھ کر ہی لگایا جاسکتا
ہے۔ اگر کمپنی پالیسی یہ ہے کہ صرف نکاح کرنے کے بعد ہی ملازم کو ماہانہ گھر الاؤنس
جاری کر دیا جاتا ہے تو آپ بھی یہ الاؤنس لینے کے مستحق ہیں۔ تاہم اگر کمپنی نے الاؤنس
کے اجراء کے لیے رخصتی کی شرط رکھی ہے تو پھر رخصتی سے قبل آپ اس الاؤنس کو وصول نہیں
کر سکتے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 24 November, 2024 05:15:02 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3622/