Fatwa Online

کیا کیڑے مکوڑوں کو الیکٹرک شاک سے مارنا جائز ہے؟

سوال نمبر:3555

السلام علیکم! کیا الیکٹرک شاک سے مچھر مارنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شفیق احمد

  • مقام: چیچہ وطنی
  • تاریخ اشاعت: 25 مارچ 2015ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

مچھر انسان کے لیے خطرناک ہیں، جس کا واضح ثبوت ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کا مچھروں کے ذریعے پھیلاؤ ہے۔ اس لیے ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ مارکیٹ میں کئی مچھر مار ادویات دستیاب ہیں، مگر ان میں سے بہت سی مہلک اور انسان صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ الیکٹرک شاک اس طرح کے خطروں سے محفوظ ہے لہٰذا اس سے مچھر مارنے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 11:12:29 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3555/