Fatwa Online

مسجد نبوی میں اولین نماز کونسے وقت کی ادا کی گئی؟

سوال نمبر:3554

السلام علیکم! مسجد نبوی میں سب سے پہلےکس وقت کی نماز پڑھی گئی تھی۔ براہ کرم بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: جمیل

  • مقام: الہند
  • تاریخ اشاعت: 13 مئی 2015ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

مسجد نبوی میں اولین نماز کونسے وقت کی ادا کی گئی؟ اس بارے کوئی حتمی اور یقینی رائے قائم کرنا مشکل ہے۔ البدایۃ والنہایۃ، سیرت ابنِ ہشام، طبقات ابنِ سعد، تاریخ طبری، تاریخ ابنِ خلدون، تاریخ مسعودی اور دیگر کتبِ سیرت و تاریخ میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد اس میں اولین نماز کونسی ادا کی گئی۔ تاہم حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے مدینہ طبیہ تشریف لانے کے بعد آپ کا مسجد کی تعمیر کا خصوصی اہتمام کرنا، تعمیر و ترقی میں بذاتِ خود شریک ہونا اور نہایت مختصر عرصے میں تعمیر کا تکمیل پذیر ہونا ہر سیرت نگار نے بیان کیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 April, 2024 04:33:12 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3554/