Fatwa Online

لاؤڈ سپیکر کا استعمال کس حد تک درست ہے؟

سوال نمبر:3425

مسجد میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال کس حد تک جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اے جے

  • مقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 30 نومبر -0001ء

موضوع:متفرق مسائل  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

آذان کے علاوہ ضرورت کے وقت نماز، خطابِ جمعہ اور دیگر محافل کے لیے لاؤڈ سپیکر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ اہلِ محلہ یا قرب و جوار کے لوگ لاؤڈ سپیکر کے استعمال سے تنگ نہ ہوں۔ لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے والے کی ذمہ داری ہے کہ آواز کو مناسب رکھا جائے۔ کسی کی وفات یا کسی ضروری اطلاع کے اعلان کے لیے بھی سپیکر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا آذان لاؤڈ سپیکر میں دینا ضروری ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 07:08:59 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3425/