Fatwa Online

کیا جھاڑو لگانے کے بعد نہانا ضروری ہے؟

سوال نمبر:3350

کیا خواتین کے لیے جھاڑو پونجھا لگانے کے بعد نہانا ضروری ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سخی

  • مقام: انگلینڈ
  • تاریخ اشاعت: 06 نومبر 2014ء

موضوع:غسل  |  معاملات

جواب:

جھاڑو لگانے کے بعد نہانا شرعی طور پر ضروری نہیں ہے اور نہ ہی شریعت نے اس کا مطالبہ کیا ہے۔ کام کی نوعیت کے اعتبار سے اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر جھاڑو یا دیگر صفائی ستھرائی کا کام کرنے سے جسم پر گرد و غبار پڑ جائے یا پسینہ آجائے تو فطرت اور طبیعت کا تقاضا ہے کہ نہا لیا جائے۔

شرع نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی کہ ہر بار جب بھی صفائی ستھرائی کا کام کیا جائے تو نہانا لازم ہے، اور نہ ہی شریعت نے اس سے روکا ہے۔ اگر کسی کی طبیعت نہانے کا تقاضا کرے تو شرعاً کوئی رکاوٹ بھی نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 09:50:21 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3350/