Fatwa Online

نماز پنجگانہ کی مقدار قصر کیا ہوگی؟

سوال نمبر:3129

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ پانچوں نمازوں کی قصر کی مقدار کتنی ہو گی؟ ہر نماز کی رکعت علیحدہ بیان کر دیں اور براہِ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سہیل انجم

  • مقام: گجرات، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 اپریل 2014ء

موضوع:نماز  |  عبادات

جواب:

قصر نمازوں کی وضاحت کچھ اس طرح ہے: نمازِ فجر کی قصر نہیں ہے، نمازِ ظہر کی فرض چار رکعتوں میں سے دو رکعت ادا کریں گے جبکہ سنن اور نوافل کی قصر نہیں ہوتی۔ نماز عصر کی بھی چار فرض رکعت میں سے دو رکعت ادا کریں گے، نمازِ مغرب کی تین رکعت فرض پورے ادا کریں گے اور نمازِ عشاء کی دو رکعت فرض ادا کریں گے۔ اسی طرح عشاء کی سنن اور نوافل میں بھی قصر نہیں ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
قصر نماز کے لیے کتنے دنوں کی چھوٹ ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 25 April, 2024 07:29:24 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3129/