Fatwa Online

کیا ایک سنی لڑکا دوسرے مسلک میں شادی کر سکتا ہے؟

سوال نمبر:2923

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک سنی لڑکے کا شیعہ لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد علی

  • مقام: نا معلوم
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

موضوع:نکاح  |  عقائد

جواب:

صحیح العقیدہ مسلمان لڑکا صحیح العقیدہ مسلمان یا پھر کتابی لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے۔ (یاد رہے کتابی ایسی لڑکی جو مسلمان ہونے کے بعد مرتد ہو کر کتابی نہ بنی ہو) اگر بدعقیدہ ہو خواہ کسی سے تعلق رکھتی ہو جائز نہیں ہے۔ جس طرح لڑکی کے لیے بدعقیدہ لڑکے کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں، اسی طرح لڑکے کے لیے بھی بدعقیدہ لڑکی سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا سنی لڑکی دوسرے مسلک میں نکاح کر سکتی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 01:58:40 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2923/