Fatwa Online

دوزخ کسے کہتے ہیں؟

سوال نمبر:29

دوزخ کسے کہتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:دوزخ

جواب:

دوزخ ایسی جگہ کا نام ہے جو بدکاروں اور کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے اور انہیں روز محشر ہونے والے حساب کے بعد اس میں پھینک دیا جائے گا۔ کافر اس میں ہمیشہ قید رکھے جائیں گے۔ اس میں تیز بھڑکتی ہوئی آگ ہے اور روشنی کا نام تک نہیں ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

إِنَّ اللهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًاO خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا لَّا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًاO

الأحزاب، 33 : 64، 65

’’بے شک اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے (دوزخ کی) دہکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہےo جس میں وہ ہمیشہ رہا کریں گے (اور وہاں) نہ کوئی اپنا دوست پائیں گے نہ مددگار (کہ ان کو عذاب سے بچا سکے)۔‘‘

ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:

وَمَنْ يَعْصِ اللہَ وَ رَسُوْلَهُ فَاِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خٰالِدِيْنَ فِيْهَآ اَبَدًاO

الجن، 72 : 23

’’اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے تو بیشک ان کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 November, 2024 09:21:17 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/29/